ایشین/پیسفک آئلینڈر ڈومیسٹک وائلنس ریسورس پروجیکٹ )DVRP( کمیونٹی اویئرنیس ٹول کٹ

Similar documents
متعلمین انگریزی زبان (ELLs) کی کامیابی کے لئے تفصیلی خاکہ

:زا ریرحت :ٹون :)Baby( ہچب ہدیئازون )Toddler( 'رلڈوٹ' :)Child( 'ہچب'

نئے کینیڈین نوعمر ڈوبنے کے خطرے سے زیادہ دوچار

Model Paper GOVERNMENT COLLEGE UNIVERSITY, FAISALABAD QUESTION PAPER FOR EXTERNAL EXAMINATIONS. BA (Composite) Annual Subject: English

Nasirat ul Ahmadiyya UK Ijtema Syllabus Rules and Regulations

شرط وجوبھا العقل والبلوغ واإلس لم والحریۃ وملک نصاب

MONTHLY NEWSLETTER LAJNA IMĀ ILLAH WESTON ISLINGTON

Lahore University of Management Sciences ARABIC-1 LANGSS-124 Fall and Spring Semesters

Translations of the Quran and Bible: An Analysis. Revised October, 2013

معاشرہ اور تمدن کےبنیادی ستون

GALLUP PAKISTAN LATEST NATIONAL OPINION POLL

Lahore University of Management Sciences. SS124 Arabic I

Lahore University of Management Sciences. SALT Mir and Ghalib Spring

Completion of Religion verse

ا ثار صحابہ کی تشریعی حیثیت THE SAYINGS OF THE COMPANIONS OF MUHAMMAD (PBUH) & ITS STATUS IN ISLAMIC SHARIA 1

PRESENT: Mohammad Azam Khan, C.J. Raja Saeed Akram Khan, J. Civil Appeal No.83 of 2015 (PLA filed on )

PRESENT: Raja Saeed Akram Khan, J. Ghulam Mustafa Mughal,J. 1. Civil Appeal No. 152 of 2017 (PLA Filed on )

JAUHAR FOUNDATION Lucknow 13 Oct Let's carry forward the legacy of SIR SYED. Presentation by Dr Syed Zafar Mahmood. President, ZakatIndia.

فہرست ب استعانت. Presented by &

Memon Welfare Society Saudi Arabia (MWS) Issue # 51 September 2013

Team Alfalah. Cover Page. Team Alfalah. Issue No. 32, Dec Page 1

Ayath Contents

Memon Welfare Society Saudi Arabia (MWS) Issue # 47 May 2013

BISMILLAH. Alhuda Publications. Ramazan Related Products 2018 Products

مبارك وعيد مبارك. Memon Welfare Society Saudi Arabia Issue #41 November May Allah Bless Muslim Ummah. Best regards Newsletter Committee

کرابم ديع ےس فرط یک یٹئاسوس رئيفليو نميم وک یردارب یروپ

Memon Welfare Society Saudi Arabia Issue #43 January 2013

VFAST Transactions on Islamic Research 2013 ISSN Volume 7, Number 1, May-June, 2015 pp.

DEAR BROTHERS AND SISTERS,

SELF DISCIPLINE A PANACEA TO NATIONAL DEVELOPMENT WITH ALLAH S GRACE AND HIS MERCY

سوجواپنے رب کی پیشی کی امید )یقین ) رکھتاہوتو اسے

مبارك اسلامي سال نيا. Memon Welfare Society Saudi Arabia Issue #42 December Dear Brothers and Sisters, Assalamo Alaikum WRWB

Sūrat al-infiṭār (The Cleaving, Bursting Apart, The Rending) االهفطار

Book Release. New Delhi Feb 08, 2019

EID MUBARAK. Memon Welfare Society Saudi Arabia Issue #39 September Dear Brothers and Sisters, Assalamo Alaikum WRWB

Wisdom of Mi raaj-e-mustafa

Revealed to the Prophet (s.a.) when he was praying in the Maqaam of Ibrahim (a.s.)

The Hajj of True Devotees

ਹਰ ਰ ਜ਼ ਸ਼ ਮ ਨ ਪ ਥ ਪ ਰਜਸ ਧ ਜ ਦ ਨ ਦ ਆਰ ਕ ਤ ਗ ਰਬ ਣ ਕਥ ਪ ਰਸ ਰਤ ਕਰਦ ਹ

Presented by &

Sūrat al-sharḥ (Consolation, Relief, The Expansion, The Expanding, The Opening-Up of the Heart)

Congratulation Newly Elected Body for 2016 & 2017

Excellence of Salat- Alan-Nabi. Scholarly Status of Sayyiduna Ghaus-e-Pak. Translation: I have made the intention of Sunnah I tikaf.

Syllabus For Grade III Huffaz & Hafizaat Session ( )

Team Alfalah. Cover Page. Team Alfalah. Issue No. 42, Oct Page 1

SUPREME COURT OF AZAD JAMMU AND KASHMIR

Memon Welfare Society Saudi Arabia (MWS) Issue # 53 November 2013

Sūrat al-zalzalah (The Quake)

Deccan Muslim Institute & Research Centre Pune 26 Oct Advice for INDIVIDUAL THOUGHT & ACTION by. Tagore & Iqbal. Dr Syed Zafar Mahmood Chairman

Sūrat al-ʿabasa (He Frowned)

Sūrat al-quraysh (tribe of Quraysh)

SURA AL-TUR, AL-NAJM AND [THE ASCENSION OF THE PROPHET MUHAMMAD [PEACE UPON HIM, HIS FAMILY & COMPANIONS] OR MI RAAJ

CRESCENT MODEL HIGHER SECONDARY SCHOOL SHADMAN LAHORE SYLLABUS FOR THE SESSION

Sūrat al-dhuha (The Morning Brightness) الضحى

Celebration of the Kuffaar Holidays: The Stance of the `Ulamaae-Haqq, and a Fitting. Response to the Deviants. Nidaa-ul-Haqq Publications.

Dua requesting forgiveness, good. health, and protection.

Peace. Discussion on. with persons of Muslim background coming from different countries. The Dalai Lama Dharamshala May 3 & 4, 2016

By Hadhrat Maulana Zakariyya Rahmatullahi Alaih

SURAH AAL-I-IMRAN CHAPTER#3 VERSE#26 WORD TO WORD TRANSLATION WITH GRAMMAR

SAMPLE PAPER SSE ARTS

Beauty of Beloved Mustafa

Virtues of Concealing Muslim s Faults

Na al an-nabi Sallallaho Alaihi wa Sallam

Sūrat al-takwīr (The Winding Up) الجك ير

Unity of Muslim Ummah

Resume of Dr. Shoaib Ahmad

Blessings of Makkah and Madinah

نیاز رنڈي جاہ زاہد سے پھر اچھی میری رسوائی

راهنمای. Internet Connection Sharing. راىنمایSharing Internet Connection تاریخ تنظیم : خرداد 5931 گروه شرکتى یا شاتل

ON TRAVELING: A FEW PERSONAL DUʿĀS AND SPIRITUAL PRACTICES 1

Mega Event,,,,,,, 4th Award Ceremony for meritorious students of the community in KSA.

Economic Guide lines for Muslims.

How to Attain the Pleasure of Allah?

Dear Islamic brothers! Before listening to the Bayan, let s make good. Without a good intention, no reward is granted for a good deed.

Evil Consequences of Lying

SYLLABUS BIFURCATION SCHOLASTIC PRIMARY 1: Grade I Assessment

Excellence of Salat- Alan-Nabi. Pious Predecessors Hatred towards Backbiting. Translation: I have made the intention of Sunnah I tikaf.

Nasirat ul Ahmadiyya UK - Ijtema Syllabus Rules and Regulations

Muslim Political Under-representation

has stated: i.e. The one who recites Quran; invokes the praises of Allah ; recites blessed Salat upon the Beloved Nabi (

Memon Welfare Society Newsletter May 2015

Dear Islamic brothers! Before listening to the Bayan, let s make good intentions for attaining rewards. The Beloved Prophet

RESUME. Faculty of Arabic & Islamic Studies, University of Punjab, Lahore. University of Peshawar, Peshawar.

Department of Tarbiyat

Irshaadul Mulook. An in-depth treasury of explanations from the Kitaab, Hadhrat Mufti Arif Umar Daamat Barakaatuhum

THE CRESCENT SCHOOL SYLLABUS FOR THE SESSION Class : Cambridge - II

Y8 Final Year Syllabus Outline

ANNUAL SHAYKH ABDUL QADIR JILANI (MAY ALLAH BE WELL PLEASED WITH HIM) MEMORIAL (URS)

Syllabus For Grade IV Session ( )

The Glorious Ascension & Observations of Heaven

فضائل ذكر ف أحاد ث النبوي الشر ف ص ل ى اهلل ع ل ه و س ل م

Two-Day National Sirah Seminar

Hadhrat Mufti Arif Umar Daamat Barakaatuhum

Monthly Newsletter. Dear Brothers and Sisters, Assalamo Alaikum WRWB. Best regards Newsletter Committee

Hazrat Ameer s Ramadan Message

Excellence of Salat- Alan-Nabi. Excellence of Hajj. Translation: I have made the intention of Sunnah I tikaf.

First Semester Dar-e- Abbas 2019 Syllabus for grades 5 & 6


Harms of holding high hopes

Translated into English by Majlis-e-Tarajim (Dawat-e-Islami)

Transcription:

ایشین/پیسفک آئلینڈر ڈومیسٹک وائلنس ریسورس پروجیکٹ )DVRP( کمیونٹی اویئرنیس ٹول کٹ

ہم کون ہیں ایشین/پیسفک آئلینڈر ڈومیسٹک وائلنس ریسورس پروجیکٹ (DVRP) 20 سالوں سے خانگی تشدد اور جنسی حملے کے متاثرین کی خدمت انجام دیتا رہا ہے ہمارا مشن ہے ایشین/پیسفک آئلینڈر )A/PI( کمیونٹی میں خانگی تشدد اور جنسی حملے کا پتہ لگانا اسے روکنا اور اس کا خاتمہ کرنا جب کہ اس کے متاثرین کو بدسلوکی کے بعد اپنی زندگی کی تعمیر نو کے لیے انہیں با اختیار بنانا ہم ایسی واحد ایشیا گیر تنظیم ہیں جو DC میٹرو ایریا میں ثقافتی لحاظ سے اور لسانی اعتبار سے مخصوص خانگی تشدد اور جنسی حملے سے متعلق خدمات فراہم کرتی ہے ہمارا عملہ وکلاء اور رضاکاران مجموعی طور پر چینی ویتنامی ٹیگالوگ اردو اور ہندی سمیت 20 سے زیادہ A/PI زبانیں بولتے ہیں ہم سروائیور سنٹرڈ )survivor-centered( ہیں ہم سروائیور رن )survivor-run( ہیں سروائیور سنٹرڈ کیا ہے ہم متاثرین سے وہاں پر ملاقات کرتے ہیں جہاں پر وہ موجود ہیں نہ کہ جہاں ہم انہیں بلانا چاہتے ہیں ہمارے کام کی اساس متاثرین کے تجربات ضروریات اور ترجیحات پر ہے DVRP سروائیور رن بھی ہے: ہمارے پاس عملہ میں ہمارے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں اور وکلاء اور رضاکاران کی حیثیت سے بھی متاثرین موجود ہیں DVRP کا سروائیور سروسز پروگرام (SSP)] [Survivor Services Program خانگی تشدد اور جنسی حملے کے A/PI متاثرین کو براہ راست خدمات فراہم کرتا ہے ہمارے کل وقتی کیس مینیجرز جنہیں دو لسانی وکلاء کا تعاون حاصل ہے نسلیت مذہب جنسی رجحان وغیرہ سے قطع نظر خواتین اور مردوں کی خدمت انجام دیتے ہیں SSP کی خدمات میں تحفظ کی منصوبہ بندی پناہ گاہ کی بابت معلومات اور ان کے حوالے قانونی اور سماجی خدمات )جیسے کھانا کپڑا ذہنی صحت اور منشیات کے بیجا استعمال سے متعلق خدمات( شامل ہیں آؤٹ ریچ پروگرام Program) (Outreach خانگی تشدد اور جنسی حملے سے متعلق آگہی کو بڑھانے کے لیے کمیونٹی میں کام کرتا ہے ہم صحت مندانہ تعلقات فروغ دے کر رضامندی کی اہمیت پر زور دے کر اور کہیں بھی اور ہر جگہ آؤٹ ریچ سے متعلق مواد تقسیم کر کے یہ کام کرتے ہیں تاکہ لوگوں کو ہماری خدمات کے بارے میں معلوم ہو جائے ہمارا تربیت اور تکنیکی اعانت کا پروگرام Program) (Training and Technical Assistance مین اسٹریم خدمت فراہم کنندگان اور کمیونٹی قائدین کے شانہ بشانہ کام کرتا ہے تا کہ خانگی تشدد اور جنسی حملہ کے A/PI متاثرین کی خدمت انجام دینے کی ان کی اہلیت کو مستحکم بنایا جائے DVRP خدمت فراہم کنندگان کو A/PI متاثرین کو جواب دیتے وقت بہترین طرز عمل کی بابت ترتیب ثقافتی لیاقت DV اسکریننگز اور A/PI کمیونٹی میں حساس عنوانات کے ساتھ مخصوص دیگر تربیت فراہم کرتا ہے کمیونٹی اویئرنیس ٹول کٹ کا مقصد 2014 میں DVRP کی A/PI کمیونٹی آؤٹ ریچ اسیسمنٹ نے یہ تعین کیا کہ DC A/PI کمیونٹی )بشمول کمیونٹی کے قائدین اور خدمت فراہم کنندگان( کمیونٹی میں خانگی تشدد اور جنسی حملے کے سلسلے میں مزید فعال بننا چاہتی تھی تاہم تشخیص کے زیادہ تر شرکاء نے بتایا کہ انہیں مسائل کی بس بنیادی سمجھ بوجھ ہے اس کے علاوہ وہ بدسلوکی کی نشانیوں کو مستقل طور پر شناخت کرنے کے قابل محسوس نہیں

ہوئے کمیونٹی آؤٹ ریچ پروگرام کی روشنی میں یہ ٹول کٹ درج ذیل اہداف پورا کرنے کے لیے تخلیق کیا گیا تھا خانگی تشدد اور جنسی حملہ کی نشانیوں کو مؤثر طور پر پہچاننے کی A/PI تنظیموں اور کمیونٹی کے قائدین کی اہلیت کو مستحکم کرنا اور DVRP کے نام حوالہ کی ایک کارروائی تشکیل دے کر خانگی تشدد اور جنسی حملہ کے تئیں ایک شراکتی معاشرتی ردعمل کی سہولت بہم پہنچانا ہیں حال ہی میں خانگی تشدد اور جنسی حملے کے وسیع پیما واقعات کو پہلے سے کہیں زیادہ ملک گیر شہرت ملتی رہی ہے اس کی وجہ سے تشدد کے تئیں کمیونٹی کے شروع کردہ مزید ردعمل سامنے آ رہے ہیں تاہم اب بھی ہماری متنوع ارتقاء پذیر A/PI کمیونٹی میں ایسے نمایاں خانے ہیں جن میں خانگی تشدد اور جنسی حملے بدستور نگاہوں سے اوجھل رہتے ہیں متاثرین بدستور خاموش رہتے ہیں جب کہ بدسلوکی کرنے والے اپنا پرتشدد رویہ جاری رکھتے ہیں ہم میں سے بہت سارے لوگ غلطی سے یہ مان لیتے ہیں کہ ان مسائل کا ہم سے کوئی لینا دینا نہیں ہے کیونکہ ہم کسی ایسے شخص کو نہیں جانتے ہیں جس کو اس کا سامنا ہو رہا ہوتا ہے یا اگر ہم جانتے بھی ہوں تو ہم کسی کے نجی معاملے میں دخل دینے کی پوزیشن میں نہیں ہوں گے حقیقت یہ ہے کہ خانگی تشدد اور جنسی حملہ ہم میں سے ہر ایک کی زندگی پر اثر انداز ہوتا ہے مرد اور عورت بوڑھے اور جوان یک جنسہ اور اغلام باز ہم سب لوگ تشدد کے متاثرین اور اس کے مرتکبین کو جانتے تبدیلی کی جانب پہلا قدم بڑھانے کے لیے ہمیں ان خفتہ محرکات کا پتہ لگانا ہے جو ہماری کمیونٹی میں دائمی شکل اختیار کرتے ہیں کچھ انتہائی متعلقہ عوامل میں شامل ہیں: رازداری روایتی طور پر A/PI کمیونٹی کے بہت سارے اراکین کا ماننا ہے کہ عائلی امور پر عوامی طور پر گفتگو نہیں کی جانی چاہیے یہ تعبیر کہ درون خانہ جو بھی معاملہ پیش آ رہا ہے اس کی شدت سے قطع نظر رازداری برقرار رکھی جانی چاہیے خاندان سے باہر کے لوگوں کی جانب سے مداخلت یا تعاون کے بغیر کنبہ جاتی بدسلوکی کو جاری رکھنے کی اجازت دیتی ہے حرمت A/PI کمیونٹی کے کچھ اراکین کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ جنسی رویے پر گفتگو کرنا غیر مناسب ہے نتیجتا جنسیت سے تعلق رکھنے والے عنوانات کو ممنوع قرار دے دیا گیا ہے جب ہم اجتماعی طور پر جنس کو سمجھنے سے انکار کرتے ہیں تو گویا ہم خاموشی کے بطن میں جنسی لحاظ سے پرتشدد رویے کو پھلنے پھولنے کی اجازت دیتے ہیں ندامت خاندان کی عزت عام طور پر A/PI کمیونٹی میں حد درجہ قدر و منزلت رکھتی ہے ہم میں سے بہت سارے لوگ خاندان کے لیے باعث ندامت ہو سکنے والی کسی بھی چیز سے پرہیز کرتے ہوئے اس ناموس کو بچانے کے لیے بہت دور نکل جاتے ہیں بدقسمتی سے جب ہم متاثرہ شخص کے بہبود اور تحفظ کے بجائے خاندان کے ناموس کو ترجیح دیتے ہیں اس وقت ہم متاثرہ افراد کو خاموش کر رہے اور انہیں امکانی طور پر جان لیوا صورت حال میں مبتلا کر رہے ہوتے ہیں متاثرہ فرد کو مورد ا لزام قرار دینا A/PI نسل کی بہت ساری ثقافتوں میں خاندان کے قائدین اور کمیونٹی کے اراکین اکثر متاثرین کے ساتھ پیش آمدہ معاملے کے لیے انہیں ہی مورد الزام قرار دیتے ہیں ہم متاثرین سے پوچھتے ہیں کہ انہوں نے ایسا کیا پہنا تھا کیا کیا یا کیا کہا تھا جو ان کے ساتھ بدسلوکی کا سبب بنا جب ہم جامع انداز میں متاثرین پر توجہ مرکوز کرتے ہیں تو بدسلوکی کرنے والے/والی کو اس کے اعمال کی کسی بھی جوابدہی سے بری قرار دے دیتے ہیں

جب ہم میں سے زیادہ سے زیادہ افراد خانگی تشدد اور جنسی حملے کے پس پردہ محرکات سے واقف ہوں گے تب ہم اس طرح کے رویے پر اپنی کمیونٹی کے خاموش تحمل کو اتنا ہی زیادہ آہستہ آہستہ تبدیل کر سکتے ہیں ہم خانگی تشدد اور جنسی حملے کو برداشت کرنے والے آئیڈیاز اور طرز عمل کو چیلنج کر سکتے ہیں ہم ایک ایسی دنیا تعمیر کر سکتے ہیں جو متاثرین کے لیے معاون ہو تاکہ انہیں مزید ندامت یا اکیلے پن کا احساس نہ ہو ہم خانگی اور جنسی تشدد سے پاک ایک دنیا تخلیق کر سکتے ہیں خانگی تشدد کی نشانیوں کو پہچاننا DVRP کی خانگی تشدد کی تعریف یوں ہے بدسلوک رویے کا ایک ایسا انداز جو عشق بازی کے کسی پارٹنر شریک حیات یا رشتے دار پر اختیار اور تسلط حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جائے یہ کوئی الگ تھلگ واقعہ نہیں ہوتا ہے اور اس میں بدسلوکی کی زبانی جذباتی نفسیاتی جنسی معاشی روحانی یا جسمانی شکلیں شامل ہو سکتی ہیں کمیونٹی کے ایک قائد کی حیثیت سے خانگی تشدد کی نشانیوں کو پہچاننا اور محفوظ اور مناسب ہونے کے وقت اعانت پیش کرنا ضروری ہے ہیں: ایشین/پیسفک آئلینڈر کمیونٹی میں عام طور پر یہ مانا جاتا ہے کہ خانگی تشدد صرف جسمانی بدسلوکی ہوتی ہے خراشیں کٹ جانا اور ٹوٹ پھوٹ تو بدسلوکی کی واضح طور پر نظر آنے والی نشانیاں ہو سکتی ہیں لیکن سبھی بدسلوک افراد جسمانی بدسلوکی یا صرف جسمانی بدسلوکی کا ہی استعمال نہیں کرتے ہیں کوئی شخص کس طرح دوسرے شخص پر طاقت اور تسلط عائد کر سکتا ہے اس کی چند مثالیں یہ معاشی: مالی امور پر تسلط رکھنا/موقوف کر دینا پارٹنر کو نوکری کرنے یا برقرار رکھنے کی اجازت نہیں دینا جذباتی/نفسیاتی: دشنام طرازی الزام تراشی شرم دلانا نامعقول طور پر جلن چھوڑ کر چلے جانے یا خودک شی کرنے کی دھمکی دینا پارٹنر کو دوستوں اور خاندان سے الگ تھلگ کر دینا جنسی: پارٹنر کو فحش نگاری دیکھنے پر مجبور کرنا پارٹنر کو جنسی اعمال انجام دینے پر مجبور کرنا روحانی: پارٹنر کو عبادت کی جگہ پر نہیں جانے دینا یا جانے پر مجبور کرنا اس شخص کو بدی کا احساس دلانے کے لیے مذہبی اقتباس استعمال کرنا عبادت کی جگہ پر اس شخص کے بارے میں افواہ پھیلانا ہم یہ اعتراف کرنا چاہتے ہیں کہ خانگی تشدد کی ہر ایک صورتحال اس میں مبتلا افراد کی طرح ہی منفرد ہوتی ہے بدسلوک افراد سانٹھ گانٹھ کی ایسی ترکیبیں بنانے میں تخلیقی ہو سکتے ہیں جو ممکن ہے اوپر ذکر نہ کی گئی ہوں مگر ہم متاثرین کے تئیں ردعمل ظاہر کرنے کا طریقہ جان سکتے ہیں چاہے تماشائی خدمت فراہم کنندہ یا کمیونٹی کے قائد کی حیثیت سے ہم متاثرین اور بچوں سمیت خاندان کے دیگر متاثرہ اراکین کے تحفظ اور مستقبل کا تعین کرنے میں مدد کر سکتے ہیں تماشائی کی مشغولیت

تماشائی وہ افراد ہوتے ہیں جو امکانی طور پر مضرت رساں صورت حال کو دیکھتے یا اس کے بارے میں سنتے ہیں لیکن انہیں یقینی طور پر پتہ نہیں ہوتا ہے کہ کیا کیا جائے مداخلت کرنے سے خوف زدہ ہو سکتے ہیں یا اس بات کے منتظر ہو سکتے ہیں کوئی اور شخص پہلے کارروائی کرے ہم سبھی تماشائی ہیں آپ بھی ایک تماشائی ہیں! آپ خانگی تشدد اور جنسی حملے کو ختم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں چاہے آپ کمیونٹی کے قائد ہوں ساتھی کارکن ہوں نگراں ہوں یا مکمل طور پر اجنبی ہوں آپ: اس بابت مزید جان سکتے ہیں کہ ہماری کمیونٹیز میں خانگی شدد اور جنسی حملہ کیسا نظر آتا ہے )جیسے نشانیاں( کسی ایسے متاثر شخص کی بات سن سکتے اور اس کا تعاون کر سکتے ہیں جو کسی فیصلے یا ندامت کے بغیر ہم سے اپنی داستان کا اشتراک کرتا یا کرتی ہو ہماری کمیونٹی کے بدسلوک اراکین کو جوابدہ قرار دینے کے لیے آواز اٹھا سکتے اور بتا سکتے ہیں تین Ds )گرین ڈاٹ انیشیئٹو کی جانب سے( کا استعمال کر سکتے ہیں: o ڈائریکٹ )براہ راست(: براہ راست صورت حال کی باز پ رس کریں لیکن اپنے تحفظ کو مقدم رکھیں o ڈسٹریکٹ )توجہ منتشر کریں(: صورت حال میں خلل ڈالنے یا تبدیل کرنے کے لیے انتشار توجہ کا باعث بنیں o ڈیلیگیٹ )نیابت کریں(: دوسرے ایسے افراد کو شامل کریں جو تشدد انجام پانے سے روکنے کی بہتر صورت حال میں ہوں اگر کوئی شخص بدیہی خطرے کی زد میں ہو تو پولیس کو کال کر سکتے ہیں: اور ہمارے ہم عمروں دوستوں اور اہل خانہ کے بیچ آگہی بڑھا سکتے ہیں متاثرین کے ساتھ کام کرنے کے دوران کے رہنما اصول کبھی بھی یہ فرض نہ کریں کہ کوئی متاثرہ شخص کیا چاہتا ہے اسے کیا درکار ہے یا اسے کیا کرنا چاہیے اپنے سامان اقدار اور ترجیحات سے واقف رہیں اور انہیں متاثرہ شخص پر مسلط نہ کریں یہ جان لیں کہ ایک ہی زبان بولنا یا ایک ہی کمیونٹی سے ہونا کسی شخص کو خانگی تشدد یا جنسی حملے کے بارے میں بولنے کے قابل قرار نہیں دیتا ہے فرض کرنے سے پہلے چیک کر لیں کہ وسیلہ موجود نہیں ہے )جیسے ویتنامی کمیونٹی میں متاثرین کے لیے مشاورت کی خدمات( وضاحت طلب سوالات پوچھیں یاد رکھیں کہ متاثرہ شخص اپنے تجربے میں ماہر ہوتا/ہوتی ہے اور اس کی رہنمائی کی جانی چاہیے کمیونٹی کے قائد کی حیثیت سے اپنا پیشہ ورانہ کردار یاد رکھیں کلائنٹس کو DVRP کا حوالہ دیں یاد رکھیں: خانگی تشدد قانون کے خلاف ہے ایشین/پیسفک آئلینڈر کمیونٹیز کو منفرد چیلنجز کا سامنا ہوتا ہے لیکن یہ بات ذہن میں رکھیں کہ کوئی بھی شخص بدسلوکی کیے جانے کا مستحق نہیں ہوتا ہے اگرچہ

متاثرہ شخص کے پاس دستاویزات نہ ہوں مگر وہ مدد حاصل کر سکتی/سکتی ہے آپ کے علاقے میں دستیاب خدمات کے میں کیس مینیجر سے بات کرنے کے لیے DVRP کو کال کریں